Follw Us on:

پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، وفاقی وزیرِ اطلاعات

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انڈیا کے اندر سے واقعہ کے حوالے سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔

پہلگام واقعہ پر غیر ملکی میڈیا بریفنگ میں وزیرِاطلاعات نے کہا کہ انڈیا کے اندر سے واقعہ کے حوالے سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، علاج کے لیے انڈیا جانے والوں کو ملک چھوڑنے کا کہا جارہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انڈین جیلوں میں قید پاکستانیوں کو ماورائے عدالت قتل کررہا ہے۔ غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کو بارڈر پر قتل کیا جارہا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے ملکی معیشیت کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 54 خارجی ہلاک

انہوں نے کہا کہ قتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جعفر ایکسپریس واقعہ میں دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو یرغمال بنایا۔ انڈیا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ انڈیا کے علاوہ پوری دنیا نے جعفر ایکسپریس کی مذمت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سکھ رہنماؤں کے قتل میں انڈین حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد دنیا کے سامنے موجود ہیں۔ انڈین حکومت دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ دہشتگردی کے واقعات میں انڈیا کے ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید بیانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کررہی ہیں۔ پہلگام لائن آف کنٹرول سے 150 کلومیٹر دور ہے، واقعہ کے فوری بعد ایف آئی آر کا اندراج ثبوت ہے کہ یہ سازش پہلے سے تیار کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے تعاون میں پیشکش کی ہے۔ ہم مہمان نواز قوم ہیں، دراندازی پر انڈین پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹہ دہشت گردی ہوتی رہی، کوئی نہیں آیا لیکن پاکستان پر الزام 10 منٹ میں لگا دیا گیا، شاہد آفریدی

عطا تارڑ نے کہا کہ لندن میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ انڈین حکومت کی انتہا پسند سوچ کا عکاس ہے۔ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرنا جانتا ہے۔ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر کے معصوم لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سات لاکھ فوج کے ہوتے ہوئے پہلگام واقعے کا ہونا مشکوک ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔ عالمی قوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور ہر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس