Follw Us on:

اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، لبنان پر ایک بار پھر فضائی حملہ کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آج 27 اپریل 2025 کو بیروت، لبنان کے جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔ (فوٹو: اے پی/بلال حسین)

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے پر فضائی حملہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی بیروت کے گنجان آباد علاقے دحیہ میں ایک عمارت پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

حملے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے ہیں اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 54 خارجی ہلاک

لبنانی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد اسرائیلی ڈرون مسلسل اس علاقے میں پرواز کرتے رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے مطابق یہ حملہ حزب اللہ کے ایک مبینہ اثاثے کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ کارروائی سے قبل شہریوں کو کم از کم 300 میٹر کے فاصلے پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

لبنانی میڈیا کے مطابق عمارت کو تباہ کرنے سے قبل علاقے میں کئی چھوٹے انتباہی حملے بھی کیے گئے۔

واضح رہے کہ اس حملے میں جانی نقصان کے حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر میں لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد یہ تیسری مرتبہ ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیروت پر حملہ کیا ہے۔ مارچ میں بھی اسرائیل نے بیروت پر فضائی حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ لبنان سے داغے گئے ایک راکٹ کے جواب میں کیا گیا تھا، تاہم حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع کینال منصوبہ: پولیس کا کراچی بار کے رہنماؤں پر تشدد

اپریل کے اوائل میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے ایک اور حملہ کیا تھا، جس میں حزب اللہ کے ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ آج کا حملہ بھی بغیر کسی اشتعال انگیزی کے کیا گیا، جو جنگ بندی کی اسرائیل کی روزمرہ خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے۔

لبنانی حکام نے اسرائیلی کارروائی کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس