Follw Us on:

’یہاں سنگلاح پہاڑیوں سے ایک بچہ امیر بن سکتا ہے‘، جماعت اسلامی بہترین جمہوری پارٹی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

سینیئر صحافی ساجد خان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ایک بہترین جمہوری جماعت ہے، جو اپنے اندر حقیقی جمہوری اقدار کو سموئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ جماعت عوامی طبقات کو قیادت میں آگے لانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

ساجد خان نے کہا کہ سنگلاخ پہاڑوں سے تعلق رکھنے والا ایک عام بچہ، جیسے سراج الحق، جماعت اسلامی کی قیادت یعنی امارت تک پہنچ سکتا ہے، جو اس جماعت کی حقیقی جمہوری روح کی علامت ہے۔
انہوں نے حافظ نعیم الرحمان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج جماعت اسلامی ایسے رہنما بھی سامنے لا رہی ہے جو نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں بلکہ بہترین انگریزی بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنی ڈریسنگ میں بھی نمایاں ہیں۔

ساجد خان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کی شخصیت اتنی متاثرکن ہے کہ وہ ان حلقوں کے لیے بھی قابلِ اعتماد بن سکتے ہیں جو پاکستان میں ایک زیادہ لبرل اور روشن خیال ماحول کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے وقت کے ساتھ اپنی سوچ میں وسعت پیدا کی ہے اور نئی قیادت اس کی بہترین عکاس ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس