Follw Us on:

حملہ آور 200 کلو میٹر اندر تک گھس آئے، انٹیلی جنس کہاں تھی؟ اپوزیشن رہنما کا مودی سرکار سے سوال

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بتایا جائے پہلگام میں 27 افراد کی جان گئی، وہاں سیکیورٹی کیوں نہیں تھی( فائل فوٹو)

پہلگام حملہ میں بھارتی اپوزیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار سے سوالات پوچھ لیے،اپوزیشن رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے مودی سرکار سے استفسار کیا کہ حملہ آور 200 کلو میٹر اندر تک گھس آئے، انٹیلی جنس کیا کررہی تھی؟

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے پہلگام میں 27 افراد کی جان گئی، وہاں سیکیورٹی کیوں نہیں تھی؟ کیا واقعے کی ذمے داری بھارتی سرکار کو نہیں لینی چاہیے؟

وجے ودتیوار نے مزید کہا کہ پہلگام حملے میں سرکار اور انٹیلی جنس ناکامی پر کوئی بات نہیں کرتا، یہاں پر بات ہوتی ہے تو یہ کہ دہشت گردوں نے مذہب پوچھ کر مارا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیا دہشت گرد کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ پوچھے تمہارا مذہب کیا ہے؟ ان باتوں کا مقصد عوام کو بےوقوف بنانا ہے

جبکہ اس سے قبل سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادیو نے بھی  پہلگام واقعے میں سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی پر پھر سوال اٹھایا تھا،لکھنو میں پریس کانفرنس کے دوران اکھیلش یادیو نے کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ دہشت گرد ہمارے گھر میں گھسے کیسے؟

انہوں نے پہلگام واقعے میں ہلاک افراد کے ورثا کےلیے حکومت سے فی کس 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ بھی کیاتھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس