Follw Us on:

لکی مروت میں دہشت گردوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

لکی مروت میں رات گئے بیگو خیل کا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکے سے گونج اٹھا جب دہشتگردوں نے اچانک امن کمیٹی پر حملہ کر دیا۔

بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کو جنگ کا میدان بنا ڈالا اور امن کمیٹی کے بہادر اراکین نے بھی دلیرانہ مزاحمت کرتے ہوئے بھرپور جوابی فائرنگ کی۔

تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس شدید جھڑپ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

گولہ باری کے دوران دہشتگردوں کا داغا گیا ایک راکٹ گندم کے ذخیرے پر آ گرا، جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور قریبی کھیت شعلوں کی لپیٹ میں آ گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے تاہم زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پی ٹی آئی نے مودی سرکار کی دھمکیوں پر آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ کردیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس