اپریل 4, 2025 11:33 شام

English / Urdu

Follw Us on:

چنگاری سے راکھ تک:لاس اینجلس میں کتنا نقصان ہوچکا؟

اظہر تھراج
اظہر تھراج
سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا(فوٹو:اےایف پی)

چنگاری پھوٹی،شعلے نکلے اور پھیلتے ہی گئے،ایسے پھیلے کے رکنے کا نہ بجھنے کا نام لیا،ایسی آگ پھیلی کہ بڑے بڑے بنگلوں کو راکھ بنادیا۔

لاس اینجلس میں لگی آگ کی تباہ کاریاں تاحال  جاری ہیں ،امریکا جو سپر پاور ہونے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن وہ اپنی تمام تر طاقت لگانے کے باوجود بھی اب تک اِس آگ پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہا ہے ، اب صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ یہ آگ مزید شہروں میں پھیل سکتی ہے ،اس آگ   سے  لاکھوں افراد کی جانیں خطرے میں ہیں ۔

 غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے، راکھ اور گرد میں بھاری دھاتیں اور دیگر خطرناک مواد شامل ہوسکتا ہے۔ یہ خطرناک اجزا سانس کے ذریعے، جلد پر لگنے سے یا پینے کے پانی میں شامل ہوکر جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔کچرے کو نامناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے سے ان خطرناک مادوں کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے جس سے امدادی کارکنوں، رہائشیوں اور ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک اور 12 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوچکے ہیں، 40 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔ مزید 88 ہزار افراد کو متاثرہ علاقہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب امریکا میں لگنے والی آگ انشورنس کمپنیوں پر بہت بھاری پڑی ہے، اِن بیمہ کنندگان کو 30 ارب ڈالر تک ادائیگیاں کرنا پڑسکتی ہیں۔اس تاریخی آگ میں اب تک 12 ہزار سے زائد گھر جل کر خاک کا ڈھیر بن چکے ہیں اور ان میں اکثر انتہائی قیمتی گھر تھے، جن کے مالکان نے انشورنس کرا رکھی تھی۔

غیر ملکی میڈیا  کا کہنا ہے کہ  آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور یہ مشرق میں برینٹ ووڈ تک پھیل گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں نے ابتدائی طور پر تخمینہ لگایا تھا کہ بیمہ کمپنیوں کو متاثرین کو کلیمز کی ادائیگی میں 20 ارب ڈالر تک ادائیگیاں کرنا پڑ سکتی ہیں تاہم اس کا پھیلاؤ اور نقصان بڑھنے کے باعث اب یہ تخمینہ 30 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے،اس حوالے سے جاپان کی ٹوکیو میرین ہولڈنگز انکارپوریشن نے کہا ہے کہ متاثرین کو جلد از جلد انشورنس کلیم ادا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

 لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ میں اب تک 25 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں دو اداکار بھی شامل ہیں۔دیکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ آگ کیسے لگی ؟اور اب امریکا میں اِس کی تحقیقات بھی ہورہی ہیں اب یہ بھی  دیکھنا باقی ہے کہ اِس آگ پر قابو پایا جاتا ہے یا پھر یہ آگ مزید شہروں میں پھیل کر تباہی پھیلانے کا سبب بنتی ہے ۔

اظہر تھراج

اظہر تھراج

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس