Follw Us on:

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مختلف جھڑپوں میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کیچ اور زیارت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو الگ الگ کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ تربت کے قریب کیچ میں آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جب کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، اور یہ عناصر سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کیچ میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا اور کہا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں ترقی کے سفر کو ہر صورت جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس