Follw Us on:

“اسرائیل بارود برسا کر بھی فلسطینیوں کے ایمان اور جذبہ جہاد کو شکست نہیں دے سکا”غزہ  جنگ بندی پر ملک گیر یومِ عزم تشکر منایا گیا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
شراکین یومِ عزم تشکر منارہے ہیں۔ / گوگل

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 15ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ 17جنوری کو ملک گیر سطح پر ”یومِ عزمِ تشکر“کراچی میں بھرپور طریقے سے منایا گیا ہے۔اس میں شراکین نے شکرانے کے نوافل ادا کیے  اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

کراچی میں ائمہ مساجد نے خطبات جمعہ میں امریکہ و اسرائیل کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین کی حمایت کے حوالے سے گفتگو کی۔ اسماعیل ہنیہ، یحیٰ سنوار سمیت تمام شہداء خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نےاورنگی ٹاؤن نمبر 5پر ”یوم عزم و تشکر“کے موقع پر شرکاء سے خطاب  کیا۔ انھوں نے کہا کہ غزہ و فلسطین میں حماس کے مجاہدین نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کو اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے اپنی جانب متوجہ کیاہے۔ معاہدے پر عملدرآمد کے نتیجے میں چند سو اسرائیلی فوجیوں کے بدلے ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کی رہائی ممکن ہوگی۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مؤقف کولے کر  امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان، سعودی عرب اور انڈونیشیا سے مطالبہ کرے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔ہم حکمرانوں اور امریکہ کی طرف دیکھنے والوں کو متنبہ کرتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی گیا تو زبردست عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بانی پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم نے بھی واضح اور دوٹوک انداز میں کہا کہ تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے اور اسے ہم کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

دوسری جانب غزہ کے حالات پر افسوس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ ہزاروں بچے بوڑھے اور خواتین سردی کا شکار ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اورکھلی دہشت گردی کر رہا ہے۔ امریکا اسرائیل کی پشت پناہی اور بلین ڈالرز کی امداد فراہم کر رہا ہے۔غزہ کے 20 لاکھ لوگ کیمپوں میں پڑے ہیں۔ 46 ہزار شہید ہو چکے، 70 فیصد عورتیں اور بچے شہید ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ اسرائیل لاکھوں ٹن بارود برسا کر بھی فلسطینیوں کی ایمان کی قوت،جذبہ جہاد اور شوق شہادت کو شکست نہیں دے سکا۔ چند ممالک کو چھوڑ کر کوئی فلسطین کی صورتحال پر نہیں بول رہا۔ نیتن یاہو نے کُھل کر گریٹر اسرائیل کی بات کرنا شروع کردی ہے۔

اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی چھوٹ دے رکھی ہے۔موجودہ حکمران ٹولہ عوام کے ووٹوں سے نہیں آیابلکہ فارم 47 سے مسلط کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  اجتماع سے امیرجماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری، سکریٹری ضلع عبد الحنان سمیت دیگر کارکنوں نے بھی خطاب کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس