مائنز اینڈ منرلز بل پر قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، بل پڑھیں، سمجھیں اور تب بولیں، علی امین گنڈاپور
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مائنز اینڈ منرلز بل پر قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح پیغام دے دیا کہ “بل پر بیانیہ مفروضوں پر نہیں، سمجھ بوجھ پر بنائیں۔”
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں جاری کیے گئے آڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ بعض افراد نے بل پڑھے بغیر اس پر رائے قائم کی ہے جو نہ صرف غیر سنجیدہ طرزِ عمل ہے بلکہ پارٹی نظم و ضبط کے بھی خلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر رکن کو بل کی کاپی مہیا کی جا چکی ہے، لہٰذا مناسب یہی ہے کہ بل کو خود پڑھیں یا قانونی ماہر سے رجوع کریں۔
علی امین گنڈاپور نے پُرعزم انداز میں واضح کیا کہ مجوزہ بل میں نہ تو کسی کو صوبے کا اختیار منتقل کیا جا رہا ہے اور نہ ہی وفاق یا کسی سرمایہ کاری کونسل کو غیرمعمولی طاقت دی جا رہی ہے۔
انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ “بغیر سمجھے بات کرنا صرف انتشار کو جنم دیتا ہے جو اس وقت بالکل بھی مناسب نہیں۔”
ملٹی میڈیا
تازہ ترین
حکومتی دعوے اور بڑھتے اخراجات، کیا مہنگائی پاکستانیوں کی جان نہیں چھوڑے گی؟
پاک انڈیا کشیدگی: ‘عمران خان کو فوری رہا کیا جائے’ پی ٹی آئی کا مطالبہ
یروشلم کے قریب جنگل میں شدید آگ، رہائشی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا
شامی دارالحکومت میں حملے، ’دروز کمیونٹی کے تحفظ کے لیے کیے‘ اسرائیل
کہانی پانچ روپے والے نوٹ کی
مقبول ترین
Follw Us on:
مائنز اینڈ منرلز بل پر قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، بل پڑھیں، سمجھیں اور تب بولیں، علی امین گنڈاپور
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح پیغام دے دیا کہ “بل پر بیانیہ مفروضوں پر نہیں، سمجھ بوجھ پر بنائیں۔”
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں جاری کیے گئے آڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ بعض افراد نے بل پڑھے بغیر اس پر رائے قائم کی ہے جو نہ صرف غیر سنجیدہ طرزِ عمل ہے بلکہ پارٹی نظم و ضبط کے بھی خلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر رکن کو بل کی کاپی مہیا کی جا چکی ہے، لہٰذا مناسب یہی ہے کہ بل کو خود پڑھیں یا قانونی ماہر سے رجوع کریں۔
علی امین گنڈاپور نے پُرعزم انداز میں واضح کیا کہ مجوزہ بل میں نہ تو کسی کو صوبے کا اختیار منتقل کیا جا رہا ہے اور نہ ہی وفاق یا کسی سرمایہ کاری کونسل کو غیرمعمولی طاقت دی جا رہی ہے۔
انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ “بغیر سمجھے بات کرنا صرف انتشار کو جنم دیتا ہے جو اس وقت بالکل بھی مناسب نہیں۔”
یہ بھی پڑھیں: نیب نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ٹھیکوں میں 40 ارب روپےکی کرپشن بے نقاب کر دی
وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ بل پر کوئی بھی فیصلہ مشاورت کے بغیر نہیں کیا جائے گا اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ترمیم بھی ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازی صرف تحریری سطور نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری ہے، جسے نبھانے کے لیے مکمل فہم ضروری ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بل کی منظوری سے قبل صوبے میں مائنز اینڈ منرلز سے حاصل ہونے والی آمدن میں نمایاں اضافے کی خوشخبری بھی دی۔
ان کے مطابق موجودہ ریونیو ساڑھے تین ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور اندازہ ہے کہ جون کے آخر تک یہ دُگنا ہو سکتا ہے۔
یہ بیانیہ نہ صرف پارٹی کے اندر بیداری کا پیغام ہے بلکہ اُن عناصر کے لیے بھی وارننگ ہے جو بل کو سیاسی ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔
نیوز ڈیسک
Share This Post:
متعلقہ پوسٹس
انڈیا نے اگر پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کر دیں گے: وزیر دفاع
پاکستان، انڈیا کشیدگی: ایشیا کپ 2025 کا شیڈول ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا خدشہ
پہلگام کشیدگی: انڈیا نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا
انڈین فضائیہ کی’لینڈ اینڈ گو’ کے نام سے جنگی مشقیں