Follw Us on:

عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھنا محض ناانصافی نہیں، ملک و قوم سے دشمنی ہے، پی ٹی آئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی اور کور کمیٹی نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کو محض ناانصافی نہیں بلکہ ملک و قوم سے دشمنی قرار دیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے جہاں بھارتی دھمکیوں کے پیش نظر ہائی الرٹ کا اعلان کیا جا چکا ہے، اور اس موقع پر ایک متحد قیادت کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق، جب علاقائی امن کو مودی سرکار اور آر ایس ایس کے خطرناک عزائم سے شدید خطرات لاحق ہیں، اس وقت ایک کمزور اور غافل حکومت اقتدار میں ہے، جب کہ قوم کا سب سے قابل اعتماد رہنما عمران خان پابند سلاسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محنت کشوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قانون سازی اور اصلاحات کی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان، جنہیں بالاکوٹ کا ہیرو قرار دیا گیا، جیل کی دیواروں کے پیچھے سے بھی قومی خودمختاری اور اتحاد کی بات کر رہے ہیں۔ پارٹی نے ان کا پیغام دہراتے ہوئے کہا، “امن ہماری ترجیح ہے، لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے۔”

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی دو سالہ غیرمنصفانہ قید، قانونی اور خاندانی رسائی سے محرومی کے باوجود، ان کا قومی سلامتی کے حوالے سے مؤقف واضح اور پختہ ہے۔ پی ٹی آئی نے اس موقع پر ان کی قیادت کو قومی ضرورت قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا، تاکہ قوم اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے متحد ہو سکے۔

پی ٹی آئی نے حکومت کی بے عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب خطہ کشیدگی کی طرف بڑھ رہا ہے، ایسے میں عمران خان جیسی قیادت کو خاموش رکھنا سنگین غلطی ہے۔ پارٹی نے عمران خان کی رہائی کو نہ صرف انصاف بلکہ قومی مفاد کے لیے بھی لازمی قرار دیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس