Follw Us on:

10 روز کی تعطیلات کا اعلان، حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں شدید گرمی کے باعث 10 روزتعطیلات کا  اعلان کیا گیا ہے( فائل فوٹو)

 آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں شدید گرمی کے باعث 10 روزتعطیلات کا  اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نظامت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مدارس میں گرمیوں کی تعطیلات دس روز تک ہوں گی،مظفرآباد میں  حکومت نے گرمی کی شدت کے ہیش نظر مدارس دینیہ کو دس روز تک بند رکھنے کی ہدایت کی ہے ، حکومتی نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کی ہدایت  کی گئی  ہے۔

 دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بھی درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، اور چھٹیاں ممکنہ طور پر ایک ہفتہ پہلے شروع کی جا سکتی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس