Follw Us on:

کشمیر کو بہانہ بنا کر گجرات کے قصائی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے سندھو پر حملہ کیا ہے، بلاول

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اگر سندھو پر حملہ کیا گیا تو پھر یا یہاں سے پانی بہے گا یا اُن کا خون بہے گا"۔ (فوٹو: ایکس)

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر سندھو دریا کو بچا لیا، کشمیر کو بہانہ بناکر گجرات کے قصائی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے سندھو پر حملہ کیا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ تھا تب بھی سندھ طاس معاہدے پر حملے ہوتے تھے، اب کشمیر کو بہانہ بناکر گجرات کے قصائی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے سندھو پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ وزیر خارجہ تھے تب بھی سندھ طاس معاہدے پر حملے ہو رہے تھے اور اب کشمیر کو جواز بنا کر ‘گجرات کے قصائی’ نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اسلام بھی پرامن مذہب، تاہم اگر مودی نے جنگ مسلط کی تو “ہم ہر قیمت پر جواب دیں گے۔”

بلاول نے واضح الفاظ میں کہا کہ “اگر سندھو پر حملہ کیا گیا تو پھر یا یہاں سے پانی بہے گا یا اُن کا خون بہے گا”۔

انہوں نے انڈین عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے وزیراعظم کو ایسا اقدام کرنے سے روکیں، کیونکہ سندھو صرف پاکستانیوں کا نہیں بلکہ انڈین عوام کا بھی اثاثہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مودی جمہوریت پسند نہیں بلکہ انتہا پسند ہے اور دنیا کے سامنے اسے بے نقاب کرنا ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انڈیا امن پسند ملک نہیں بلکہ “جنگ چھیڑنے والا” ملک ہے اور پاکستان کے عوام اور افواج انڈیا کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے پہلگام حملے سے متعلق انڈین الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر انڈیا کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، ہم خود دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکائیں گے۔ اگر دھمکیاں دی گئیں تو پاکستان جنگ کے لیے بھی تیار ہے۔

اگر دھمکیاں دی گئیں تو پاکستان جنگ کے لیے بھی تیار ہے۔ (فوٹو: پی پی پی)

بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ نگران حکومت کے دور میں سندھو دریا سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ لایا گیا، جس میں اس وقت کے صدر عارف علوی، ایکنک اور ارسا نے ‘جعلی سرٹیفکیٹس’ جاری کیے۔ تاہم، پیپلز پارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل میں صرف دو نمائندوں کے ساتھ یہ منصوبہ رکوا دیا۔

انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “یہ سیاسی یتیم جشن منا رہے تھے کہ ہم آپ کے حقوق کا سودا کریں گے، مگر وہ بھول گئے کہ ہم بھٹو، بے نظیر، زرداری اور بلاول کی پارٹی ہیں۔ پیپلز پارٹی اصولوں پر ڈٹ کر کھڑی ہے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سفارتی حکمت عملی سے قوم کی نمائندگی کی اور عوام کے ساتھ مل کر سندھو دریا کو بچا لیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس