انڈین فضائیہ نے ریاست اُترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں ’لینڈ اینڈ گو‘ کے نام سے اپنی فضائی مشقوں کے دوران انڈین ائیر فورس نے اپنے طیاروں کو گنگا ایکسپریس وے پر ٹیک آف اور لینڈنگ کی مشقیں کیں۔
انڈین خبرا رساں ادارے اے این آئی کے مطابق انڈین فضائیہ کی جانب سے ان مشقوں کے دوران جن طیاروں کا استعمال کیا گیا اُن میں رافیل، جیگوار، میراج اور دیگر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
شاہجہاں پور میں گنگا ایکسپریس وے کے جس حصے پر انڈین فضائیہ کی جانب سے لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کیں وہ ابھی زیرِ تعمیر ہے۔
گنگا ایکسپریس وے پر فضائیہ کی ان مشقوں کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا سکے کہ آیا یہ ایکسپریس وے جنگی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے یا نہیں۔
انڈین ائیر فورس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان گنگا ایکسپریس وے مُلک میں ایسی پہلی فضائی پٹی یا رن وے ہے کہ جسے رات اور دن کے اوقات میں ہنگامی صورتحال کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تاہم دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان بری فوج نے بھی ٹِلا فیلڈ فائرنگ رینج میں ’ہیمر سٹرائیک‘ کے نام سے فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔
پاکستان کے سرکاری خبر ارساں ادارے اے پی پی کے مطابق ٹِلا فیلڈ فائرنگ رینج میں اس مشق کو جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اسی دوران لڑاکا طیارے، فضا میں نشانہ بنانے والے فوجی آلات، طویل فاصلے تک مارکرنے والے توپ خانے سمیت دیگر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا۔