Follw Us on:

پہلگام کشیدگی: انڈیا نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پہلگام کشیدگی: انڈیا نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا( فائل فوٹو)

پہلگام حملے میں کشیدگی کے باعث انڈیا نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو دیئے گئے قرضوں پر نظرثانی کرنے کو کہا ہے۔

عالمی خبر ارساں ادارے رائٹرز کے مطابق انڈین حکومت کا خیال ہے کہ پاکستان کو جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے اور اس نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تحفظات اٹھائے ہیں، جو ضرورت مند ممالک کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ درخواست جموں و کشمیر کے پھلگام میں سیاحوں پر ہوئے جان لیوا حملے کے بعد سامنے آئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ اس حملے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 25 سیاح اور ایک مقامی شہری مارا گیا ہے۔

بھارت اور پاکستان جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسی ہیں، اور خدشہ ہے کہ یہ تازہ ترین بحران فوجی تنازع میں بدل سکتا ہے۔

 بھارتی حکومت کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کی شناخت کر لی ہے اور ان میں سے دو کا تعلق پاکستان سے ہے۔ تاہم پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے کردار سے انکار کیا ہے اور وہ اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات چاہتا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس