Follw Us on:

پاکستان، انڈیا کشیدگی: ایشیا کپ 2025 کا شیڈول ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا خدشہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak vs india

ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025 ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کی زد میں آ گیا ہے، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے ستمبر میں شیڈول ایونٹ کے انعقاد کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا کر دیاہے ۔

ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے، مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قوی امکان ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دے گا، اگر ایسا ہوا تو ٹورنامنٹ مؤخر یا مکمل طور پر منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔

 پاک بھارت میچ نہ صرف شائقین کے لیے سب سے بڑی دلچسپی کا مرکز ہوتے ہیں بلکہ ٹی وی ریٹنگز، اسپانسرشپ، اور تجارتی پہلوؤں سے بھی ٹورنامنٹ کا دار و مدار انہی پر ہوتا ہے۔ گزشتہ ایڈیشنز میں بھی پاک بھارت مقابلوں نے ہی ایشیا کپ کو زندہ رکھا۔

اگر یہ مقابلہ نہ ہوا تو ٹورنامنٹ کی کمرشل اہمیت بری طرح متاثر ہو گی اور ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی )کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل ایک اہم تیاری کا موقع بھی ہے، مگر اگر دو بڑی ٹیمیں آپس میں نہ کھیلیں تو اس تیاری کی افادیت بھی کم ہو جائے گی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کشیدگی نے ایشیا کپ کو متاثر کیا ہو۔ 2023 میں بھارت نے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد “ہائبرڈ ماڈل” کے تحت کچھ میچز سری لنکا منتقل کیے گئے۔ مگر اس ماڈل کو دوبارہ اپنانا اب شاید ممکن نہ ہو، خاص طور پر اگر بھارت مکمل طور پر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکاری ہو۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس