Follw Us on:

’رسومات کے دوران جذباتی ماحول بن گیا‘، انڈیا میں تہوار کے دوران بھگڈر مچنے سے 6 افراد ہلاک 55 زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

انڈیا کی مغربی ریاست گوا میں ایک مندر کے سالانہ تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہو گئے۔

واقعہ جمعہ کی رات شیرگاؤ گاؤں میں شری لائرائی زترا تہوار کے دوران پیش آیا، جو آتش بازی اور مذہبی رسومات کے باعث مشہور ہے۔

پولیس افسر وی ایس چاڈونکر نے ہفتے کے روز بتایا کہ سینکڑوں عقیدت مند ایک مذہبی رسم میں شریک تھے جب اچانک ہجوم میں ہلچل مچ گئی۔ انہوں نے کہا، “رسومات کے دوران جذباتی ماحول بن گیا جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔”
یہ بھی پڑھیں: کیا ماں دوست بن کر بیٹی کی بہتر تربیت کر سکتی ہے؟

چاڈونکر نے مزید بتایا کہ چھ افراد موقع پر ہی جان سے گئے جبکہ کم از کم آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔

انڈیا میں مذہبی تہواروں کے دوران بھگدڑ کا پیش آنا کوئی نئی بات نہیں، کیونکہ اکثر حفاظتی اقدامات کی کمی اور زیادہ ہجوم کی وجہ سے ایسے سانحات رونما ہوتے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس