Follw Us on:

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب، ڈی جی آئی ایس پی آر بریفنگ دیں گے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ایک اہم بریفنگ دیں گے جس میں انہیں دفاعی تیاریوں، سفارتی کوششوں اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق یہ بریفنگ موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال کے تناظر میں دی جا رہی ہے تاکہ تمام سیاسی قیادت کو قومی مفادات سے متعلق اقدامات پر مکمل اعتماد میں لیا جا سکے۔

اسی سلسلے میں آج اور کل پاکستانی اور عالمی میڈیا نمائندگان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کروایا جا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد انڈیا کی جانب سے دہشت گردوں کے مبینہ کیمپوں کے بارے میں کیے جانے والے جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں انڈین ہائی کمیشن پر پاکستانیوں کا احتجاج، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم

انڈین میڈیا اور حکام کی طرف سے متعدد بار ان علاقوں سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ہے جن کی حقیقت میڈیا کو خود موقع پر دکھائی جائے گی۔

حکام کے مطابق پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کی کسی بھی شکل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتا۔

وزارت اطلاعات نے یہ بھی واضح کیا کہ انڈیا کی جانب سے کسی بھی جارحیت یا اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اور پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس