Follw Us on:

ملک، لیڈروں سے کہیں زیادہ اہم ہوتا ہے، بڑے بڑے آئے اور چلے گئے، خواجہ آصف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Khawaja asif
خواجہ آصف

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو عمران خان کی رہائی یا ان کیمرہ اجلاس میں شرکت سے مشروط کرنا قومی وحدت کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ “ملک، لیڈروں سے کہیں زیادہ اہم ہوتا ہے۔ بڑے بڑے لیڈر آئے اور چلے گئے مگر قومیں زندہ رہتی ہیں۔”

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی نے انڈٰیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اتوار کو بلائی گئی حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار کر دیا۔

جماعت کا مؤقف ہے کہ محض حکومتی بریفنگ کی بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جانی چاہیے تھی تاکہ تمام قومی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے قومی رہنماؤں کو شامل کرنے کی نیت ہی نہیں رکھی، اس لیے بریفنگ میں شرکت ضروری نہیں۔

خواجہ آصف نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ “پلوامہ واقعے کے وقت جب ہم جیلوں میں تھے تب بھی مسلم لیگ نواز کی قیادت نے قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے عمران خان کی بلائی گئی بریفنگ میں شرکت کی حالانکہ عمران خان نے ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا تھا۔”

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت قومی اتفاق کا ہے نہ کہ سیاسی سودے بازی کا۔

انکا کہنا تھا کہ “جو اتحاد کی بات کو کسی کی رہائی یا شرکت سے مشروط کرے، وہ دراصل اپنی حب الوطنی پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے۔”

مزید پڑھیں: پہلگام واقعے پر پاکستان کے مؤقف کو پوری دنیا نے سراہا ہے، وفاقی وزیرِاطلاعات

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس