Follw Us on:

امریکی ٹیرف کے باوجود آڈی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
امریکی ٹیرف کے باوجود آڈی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ( فائل فوٹو)

ووکس ویگن کا برانڈ آڈی نے اپنے پورے سال کی مالی تخمینےکی توثیق کی اور سال کی پہلی سہ ماہی میں 12.4 کی فیصد ریونیو میں اضافہ بتایا گیا اور اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے پہلی سہ ماہی میں امریکی ٹیرف لاگو ہونے کے باوجودالیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

پہلی سہ ماہی کا ریونیو جنوری تا مارچ کے دوران تقریبا ساڑھے 15 ارب  یورو  رہا، جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں 13.73 ارب یورو تھا۔

کمپنی کو توقع ہے کہ 2025 میں اس کی آمدنی 67.5 ارب سے 72.5 ارب یورو کے درمیان ہوگی، جبکہ آپریٹنگ مارجن 7فیصد سے 9فیصد کے درمیان رہنے کی امید ہے۔

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ مارچ میں ورکس کونسل کے ساتھ ہونے والے لیبر معاہدے کے ممکنہ اثرات بھی اس رہنمائی میں شامل نہیں ہیں۔

آڈی، جس کی اس وقت امریکہ میں کوئی پیداواری سہولت موجود نہیں ہے، نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال فیصلہ کرے گی کہ آیا امریکہ میں پیداواری صلاحیت قائم کی جائے یا نہیں۔

چیف ایگزیکٹو یوئرگن رٹرزبرگر نے کہا کہ اس میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شامل ہو سکتی ہے، جو بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ایک اسٹریٹجک تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔

رٹرزبرگر نے صحافیوں کو بتایا  کہ ہم الیکٹرک گاڑیوں پر بھی گہری نظر رکھیں گے کیونکہ یہ اب بھی ہماری توجہ کا مرکز ہے، خاص طور پر امریکہ میں۔

آڈی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت اس کی آمدنی میں اضافے کی ایک اہم وجہ رہی ہے، کیونکہ کمپنی عالمی مارکیٹ میں پریمیم حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر رہی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اگرچہ آڈی کی عالمی سطح پر گاڑیوں کی ترسیل پہلی سہ ماہی میں 3.4فیصد کم ہوئی، لیکن اس کے الیکٹرک ماڈلز کی فروخت میں 30.1فیصد اضافہ ہوا۔

شمالی امریکہ (میکسیکو کو چھوڑ کر) میں ترسیلات 2.1فیصد کم ہو کر 48,599 یونٹس رہ گئیں، اور آڈی نے کہا کہ کئی ماڈلز اپ گریڈ کے منتظر ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس