Follw Us on:

بہاولپور گرینڈ ہیلتھ الائنس ریلی:”مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیں گے”

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مظاہرین نے اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جب کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ اسٹاف پر ہونے والے تشدد کی بھی بھرپور مذمت کی گئی۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

بہاولپور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ اسٹاف پر مبینہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد پنجاب بھر میں اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف آواز بلند کرنا اور ہیلتھ ملازمین کے ساتھ ہونے والے رویے کے خلاف اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔

ریلی گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی کال پر نکالی گئی، جس میں بہاولپور کے طبی اداروں کے تمام یونینز اور ملازمین نے شرکت کی۔

بہاول وکٹوریہ اسپتال کے آؤٹ ڈور سے شروع ہونے والی اس احتجاجی ریلی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ینگ نرسز ایسوسی ایشن، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اور پاکستان ہیلتھ سپورٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدور، جنرل سیکریٹریز اور بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: انڈیا خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے، بیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان

مظاہرین نے اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جب کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ اسٹاف پر ہونے والے تشدد کی بھی بھرپور مذمت کی گئی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری سے متعلق تمام فیصلے فوری طور پر واپس لیے جائیں اور اُن تمام ملازمین کو فوری بحال کیا جائے جنہیں حالیہ واقعات میں برطرف کیا گیا ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ریلی بہاول وکٹوریہ اسپتال کے گیٹ سے شروع ہو کر سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی قائداعظم میڈیکل کالج کے مرکزی دروازے تک پہنچی، جہاں مختلف ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے خطابات کیے۔

وکلا برادری نے بھی گرینڈ ہیلتھ الائنس سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ وکلا کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ہیلتھ ملازمین کے مطالبات آئینی ہیں اور حکومت کو فوری طور پر اپنے نجکاری سے متعلق فیصلے واپس لینے چاہئیں۔

انہوں نے آئندہ بھی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مؤقف کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا، جس پر شرکاء نے وکلا برادری کا شکریہ ادا کیا۔

لازمی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس: ’امن کی بات کیجیے مگر جھکنا نہیں چاہیے

ریلی کے اختتام پر ایک بار پھر اعلان کیا گیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ ریلی کا اختتام آؤٹ ڈور پر ہوا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس