Follw Us on:

انڈین فورسز کی جارحیت: پاکستان میں 6 مقامات پر 24 حملوں میں 8 افراد شہید، 35 زخمی 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انڈین فورسز کی جارحیت

منگل کی رات انڈٰیا نے پاکستان کے چھ مقامات پر مختلف ہتھیاروں سے 24 حملے کر کے امن کو پامال کیا، جس کے نتیجے میں 8 معصوم شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں ان بزدلانہ حملوں کی مکمل تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دیں۔ 

انڈین فوج نے رات گئے احمد پور شرقیہ، مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے، سیالکوٹ اور شکر گڑھ کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

سب سے زیادہ جانی نقصان احمد پور شرقیہ میں ہوا، جہاں مسجد سبحان پر چار حملوں میں 5 شہری شہید ہوئے جن میں ایک 3 سالہ معصوم بچی بھی شامل تھی۔

31 زخمیوں میں 25 مرد اور 6 خواتین ہیں جبکہ مسجد مکمل شہید ہو گئی اور 4 رہائشی کوارٹرز بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

اس کے علاوہ مظفر آباد میں مسجد بلال پر 7 حملوں میں ایک بچی زخمی ہوئی اور مسجد شہید ہوئی۔  کوٹلی مسجد عباس پر 5 حملوں سے 16 سالہ بچی اور 18 سالہ لڑکا شہید، ماں بیٹی زخمی اور مریدکے مسجد ام القرا پر چار حملوں سے ایک مرد شہید، ایک زخمی اور دو افراد لاپتا ہیں۔ 

سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاؤں میں دو حملے ناکام، صرف کھیتوں کو معمولی نقصان پہنچا اور شکر گڑھ میں دو حملوں میں صرف ایک ڈسپنسری کو معمولی نقصان ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستانی افواج نے انڈیا کی اس بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے 6 انڈین جنگی طیارے (4 رافیل، 1 مگ-29، 1 ایس یو-30) مار گرائے اور انڈٰیا کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا گیا جبکہ برنالہ سیکٹر میں ایک انڈین ڈرون بھی تباہ کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اعلان کیا کہ حملوں سے متاثرہ تمام مقامات پر قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو لے جایا جائے گا، تاکہ بھارت کی “ننگی جارحیت” دنیا کے سامنے آ سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ “دشمن کو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی قوم کی حمایت سے ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے”۔

پاکستان نے اپنی فضائی حدود 48 گھنٹے کے لیے بند کر دی ہیں، جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  انڈیا کا پاکستان میں چھے جگہوں پر میزائل حملہ، جوابی کارروائی جاری، ایمرجنسی نافذ: ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس