Follw Us on:

پاکستان پر انڈین حملوں کے بعد الخدمت کا مرکزی ریلیف اینڈ ریسکیو کنٹرول روم قائم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان پر انڈین حملوں کے بعد الخدمت کا مرکزی ریلیف اینڈ ریسکیو کنٹرول روم قائم( فائل فوٹو)

انڈین جارحیت کے خلاف الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کی زیر صدارت ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اجلاس منعقد ہوا جس میں ریسکیو، ریلیف، طبی امداد، خوراک اور ادویات کی فوری فراہمی سے متعلق اہم فیصلے کیے گے۔

اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان سمیت مرکزی، ریجنل اور علاقائی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سول آبادی پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور زخمیوں کی فوری امداد و شہداء کے لیے دعا بھی کی گئی۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ الخدمت کا مرکزی کنٹرول روم لاہور میں قائم کر دیا گیا ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر، وسطی اور جنوبی پنجاب میں ریجنل کنٹرول رومز کو بھی فوری طور پر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ امدادی سرگرمیوں میں بروقت ردعمل ممکن ہو سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن، حکومت پاکستان، افواجِ پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیاں انجام دے گی۔

اجلاس میں طے پایا کہ طبی عملے، خوراک، ادویات اور رضاکاروں کی فوری دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے مکمل پلاننگ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں بروقت اور مؤثر امداد پہنچائی جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس