Follw Us on:

پاکستان مخالف پراپیگنڈہ: 16 بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز اور درجنوں ویب سائٹس بلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان مخالف پراپیگنڈہ: 16 بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز اور درجنوں ویب سائٹس بلاک( فائل فوٹو)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پراپیگنڈے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کی صورت مین 16 انڈین یوٹیوب نیوز چینل ، 32 ویب سائیٹس اور 31 یوٹویب ویڈیو بھی بلاک کر دیے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام موجودہ علاقائی کشیدگی اور قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ بلاک کیے گئے مواد میں جھوٹے بیانیے، گمراہ کن معلومات اور پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ شامل تھا، جن کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔

پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کا تحفظ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس قسم کے منفی بیانیے نہ صرف عوام کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ ملک کی داخلی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

پاکستان میں سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین نے اس فیصلے کو بروقت اور ضروری قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اہم ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس