وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں انہوں نے پاکستان اور انڈیا پر کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ سے فون پر گفتگو کے دوران پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
خبر ارساں ادارے رائٹرز کے مطابق مارکو روبیو نے وزیر اعظم شریف کے ساتھ جمعرات کو فون پر بات کیا جس میں پاکستان، انڈیا دونوں کو کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر امریکی صدر ٹرمپ کی تشویش کو سراہا۔