Follw Us on:

لاہور: انڈین ڈرون حملہ، کیا ہدف اسپتال تھا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

انڈیا کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ آج صبح لاہور کے علاقے نصیرآباد میں کیا گیا، جہاں رپورٹس کے مطابق ایک ڈرون گرایا گیا۔ حملہ گوپال نگر (والٹن ایریا) میں واقع ایک رہائشی علاقے کے قریب ہوا ہے، جس کی سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ناکہ بندی کر دی۔

ذرائع کے مطابق جس مقام پر ڈرون حملہ ہوا، وہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے جہاں گھروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ حملہ ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس سے نہ صرف شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا بلکہ ایک بڑا انسانی المیہ رونما ہونے سے بال بال بچا۔

علاقہ مکینوں نے پاکستان میٹرز کو بتایا کہ جائے وقوعہ کے چند سو میٹر کے فاصلے پر گلاب دیوی اسپتال اور اس سے کچھ آگے چلڈرن اسپتال واقع ہے، جو کہ پنجاب کے سب سے بڑے طبی مراکز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان اسپتالوں میں ہزاروں کی تعداد میں مریض زیر علاج ہیں، جس سے حملے کی سنگینی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس بریفنگ میں تصدیق کی گئی ہے کہ اب تک پاکستان پر 25 سے زائد ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں سے بیشتر کو فضائی دفاعی نظام نے بروقت تباہ کر دیا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے اور دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا، تاہم وقت اور مقام کا تعین پاکستان خود کرے گا۔

علاقے میں جذبات کی فضا انتہائی پرجوش ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد پاک فوج اور حکومت کے حق میں نعرے بازی کرتی نظر آئی۔ بچوں تک میں حب الوطنی اور بھارت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا گیا۔ چھوٹے بچے بھی وطن سے محبت اور دشمن کو جواب دینے کے عزم کا اظہار کرتے نظر آئے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس