آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گے جب کہ شبھمن گل نائب کپتان ہوں گے۔ بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج 15 رکنی ٹیم میں جگہ نہ بنا پائے اور ٹیم سے باہر کردیے گئے۔
18 جنوری کو آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کی، کانفرنس میں بھارت کر کٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ۔کانفرنس میں بتایا گیا کہ چیمپئن ٹرافی 2025 میں ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گے اور شبمن گل نائب کپتان کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔
چیمئینز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم میں چند بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ دائیں ہاتھ کے نوجوان بلے باز شبمن گل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے ، جب کہ دوسری جانب فاسٹ بالر محمد سراج کو 15 رکنی سکواڈ میں شامل نہ ہوسکے۔ حالیہ دورہ آسٹریلیا میں محمد سراج بھارتی فاسٹ بالنگ اٹیک کا اہم حصہ تھے۔ بری کاردکردگی کے باعث انھیں 15 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے یشوی جیسوال اب تک صرف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہی کھیلے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ان کا انتخاب بیک اپ اوپنر کے طور پر ہوا ہے۔ اگر انہیں موقع دیا گیا تو وہ اپنے ون ڈے کریئر کا آغاز کریں گے۔
بھارتی ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ میں روہت شرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔اس کے علاوہ اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجدا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی اور کلدیپ یادو انجرڈ ہوئے تھے اور وہ ٹیم سے باہر تھے، ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی اب بلکل ٹھیک ہیں۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف رواں ماہ کھیلے جانے والے پانچویں ٹیسٹ میں فاسٹ بالر جسپریت بمرا بھی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔وہ ابھی تک صحت یاب نہیں ہوپائے، مگر ان کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے انھیں 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، صحت کو لے کر حتمی فیصلہ فروری میں کیاجائے گا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے حالیہ دورے کےدوران بھارتی بلے باز کے ایل راہول کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی، اس کےباوجود انھیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی 2023 کے ورلڈ کپ میں ان کی بہترین کاردکردگی کی بدولت کیا گیا ہے۔ چیمپئن ٹرافی سے قبل دورہ انگلینڈ میں یشوی جیسوال اور کے ایل راہول کی کارکردگی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ فائنل الیون اسکواڈ کا حصہ کون بنتا ہے؟
دوسری جانب نہ صرف بھارتی کرکٹ شائقین بلکہ بڑے بڑے نامور کھلاڑی بھی ٹیم کی سلیکشن سے کافی ناخوش دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائقین کی جانب سے محمد سراج کو ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر کافی شور مچایا گیا، ساتھ میں تنقید کی گئی کہ محمد شامی اور کلدیپ یادیو ان فٹ ہونے کو باوجود ٹیم میں شامل کیوں کیے گئے ہیں؟
انڈین ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد ظہیر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر عوام سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ واہ! محمد سراج جو 2022 سے فاسٹ بالروں کی فہرست میں سب سے آگے ہے اسے چیمپئن ٹرافی میں سلیکٹ نہیں کیا ، آپ لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
جواب میں شائقین کی طرف سے دلچسپ تبصرے سننے کو ملے۔ ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ انتہائی ناقص ٹیم کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹیم میں مکمل آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کو ان کے تعصب کی وجہ سے شامل کیے گئے ہیں۔ 15 میں سے 5 کھلاڑی آؤٹ آف فارم ہیں ۔
دوسری جانب ایک اور صارف نے محمد سراج کے ٹیم میں سلیکٹ نہ کیے جانے کو گوتم گمبھیر کی سیاست قرار دیا، صارف کی جانب سے کہا گیا کہ محمد سراج کے لیےئ بہت برا لگا، وہ گوتم گھمبھیر کی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے کراچی اسٹیڈیم میں ہوگا، ایونٹ میں بھارتی ٹیم 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف دبئی میں اپنا پہلا میچ کھیلےگی جب کہ پاکستان اور بھارت کے میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے۔