پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ممکنہ طور پر انڈین حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی، جس کا مقصد ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کو سبوتاژ کرنا تھا۔
محسن نقوی نے اس اقدام کو انتہائی سنگین اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈٰیا بین الاقوامی کرکٹ کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’پی سی بی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھا جائے لیکن انڈیا اس اصول کو مسلسل نظرانداز کر رہا ہے۔‘‘
موجودہ حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے سیزن کے باقی 8 میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بورڈ پرعزم ہے کہ لیگ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا اور شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ پر ہیں جبکہ مستقبل میں اس نوعیت کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان انڈیا کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ