Follw Us on:

پاکستانی حملوں کا خوف، انڈیا نے آئی پی ایل ملتوی کردی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ipl

انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آج اعلان کیا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر آئی پی ایل 2025 کو فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ انڈین فوج کی جانب سے ‘آپریشن سندور’ کے آغاز کے بعد کیا گیا، جس کے نتیجے میں شمالی انڈیا کے کئی علاقے غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز، 8 مئی کو پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں ہونے والا میچ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا۔

اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

اس سے قبل، دھرم شالہ ایئرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا تھا، جس کے باعث میچ کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔

بی سی سی آئی کے مطابق “آئی پی ایل 2025 کو ملتوی کیا گیا ہے، تاہم اس کی دوبارہ تاریخ یا مکمل منسوخی کے بارے میں مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔”

 بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور وہ میچز میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انڈٰیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی نے کرکٹ سرگرمیوں کو متاثر کیا ہو۔ گزشتہ برسوں میں بھی دونوں ممالک کے مابین سیاسی تناؤ کی وجہ سے کرکٹ میچز کو ملتوی یا منسوخ کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈیا کی جانب سے پنڈی اسٹیڈیم پر حملے کی سازش، پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی میچز یو اے ای منتقل

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس