سری لنکا میں جمعہ کے روز ایک افسوسناک واقعے میں چھ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ایک بیل 212 ہیلی کاپٹر وسطی علاقے مادورو اویا کے آبی ذخیرے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں مسلح افواج کے بارہ اہلکار سوار تھے۔ سری لنکن فضائیہ کے ترجمان گروپ کیپٹن ایرنڈا گیگناج کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ان میں سے چھ جانبر نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ سے گلے, لیکن وطنِ عزیز کی بات پر اپنے سے آگے پائیں گے، مولانا فضل الرحمان
ترجمان نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر پاسنگ آؤٹ پریڈ کے لیے کی جانے والی ایک مشق میں مصروف تھا۔
جاں بحق ہونے والوں میں اسپیشل فورسز کے چار اہلکار اور فضائیہ کے دو بندوق بردار شامل ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور ترجمان نے اس حوالے سے مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔