Follw Us on:

اسٹیبلشمنٹ سے گلے, لیکن وطنِ عزیز کی بات پر اپنے سے آگے پائیں گے، مولانا فضل الرحمان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پاک فوج کی بہادری اور حکمت عملی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے گلے ہیں, لیکن جب وطنِ عزیز کی بات آئے گی وہ ہمیں اپنے سے آگے پائیں گے! پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور مدارس کا ہر نوجوان دفاع وطن کے لیے صف اول پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر کوششیں تیز کی جائیں اور دوست ممالک کے دورے کیے جائیں تاکہ عالمی برادری تک بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کا اصلی چہرہ پہنچایا جا سکے۔ ہم نے انڈیا کو جارحیت کے کیا جواب دیے ہیں اور ان کا کیا نقصان کیا ابھی تک قوم پر کچھ واضح نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والا ہاروپ ڈرون کیا ہے؟

ان کے مطابق یکساں بیانیہ اختیار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ انصار الاسلام کو شہری دفاع کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ یوم دفاع کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں، جن میں 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا لوگ انفرادی طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا رہے ہیں، وہ جنگ کو مذاق سمجھ رہے ہیں، ان کا فوج کے بارے میں تضحیک آمیز رویہ ہوتا ہے، حکومت کو ان پر پابندی لگانی چاہیے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس