Follw Us on:

جاپانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، امن کیلئے مذاکرات پر زور

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

انڈیا کی جانب سے حالیہ جارحیت پر عالمی سطح پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے، چائنہ، امریکا اور عرب امارات کے بعد اب جاپان نے بھی پاک انڈیا کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری مذاکرات پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اسحاق ڈار نے انڈٰین حملوں کی سنگینی سے جاپانی ہم منصب کو آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان نے ہر سطح پر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اپنی خودمختاری کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جاپانی وزیر خارجہ نے انڈٰین حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے فوری سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل سے کام لیں اور تصادم کی راہ سے ہٹ کر مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

مزید پڑھیں: ’سچائی نہیں ٹی آر پی کی جنگ ہے‘ انڈین صحافی اپنے میڈیا کے خلاف پھٹ پڑا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس