Follw Us on:

‘آپریشن بنیان المرصوص’ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، مریم نواز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بنیان المرصوص

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انڈٰیا کی بزدلانہ جارحیت کا پاکستان کی جانب سے دیا گیا جواب صرف جوابی کارروائی نہیں بلکہ ایک تاریخی اعلان ہے جسے تاریخ سنہری حروف سے لکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ “آپریشن بنیان المرصوص” کے تحت دشمن کو جس انداز میں منہ توڑ جواب دیا گیا وہ قومی غیرت، حکمت اور شجاعت کی روشن مثال ہے۔

مریم نواز نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کے محافظوں کو سلام ہے جنہوں نے نہ صرف ہتھیاروں سے بلکہ غیرت و تدبر سے دشمن کی جارحیت کا جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے جب حد پار کی تو پاکستان نے خاموشی کو حکمت میں بدلا اور ایسی ضرب لگائی جو دشمن یاد رکھے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ایک واضح پیغام ہے کہ ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں لیکن کمزور ہرگز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے نہیں بلکہ شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔ “ہم خاموش رہ سکتے ہیں، مگر کمزور نہیں”

مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کا انڈین فوجی تنصیبات پر حملہ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس