Follw Us on:

آپریشن بنیان مرصوص ضروری تھا جو کامیاب ہوا: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Barrister gohar picture

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے انڈیا کی جانب سے کی گئی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن “بنیانّ مرصوص” کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انڈیا کی جارحیت کے بعد آپریشن بنیانّ مرصوص ضروری تھا، اور اللہ کے فضل سے یہ ایک کامیاب آپریشن رہا۔ انہوں نے لکھا: “قوم متحد ہے اور انڈیا کی آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہو گی، پاکستان زندہ باد۔” اس موقع پر انہوں نے ایک قرآنی آیت بھی شیئر کی۔

مزید پڑھیں: انڈین حملوں کے جواب میں پاکستان کی کاری ضرب، ائیر بیسز تباہ کر دیں

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بیرسٹر گوہر خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا۔ رابطے کے دوران بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم سے کہا:
“میں بانی پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر آپ سے بات کر رہا ہوں۔ قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کا تقاضا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے، تاکہ قوم متحد ہو اور یکجہتی کا پیغام مضبوط ہو۔”

یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب انڈین فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد، باغ اور پنجاب کے شہروں مریدکے و احمد پور شرقیہ میں رات کی تاریکی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں 2 مساجد شہید ہوئیں، 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

اس جارحیت کے جواب میں پاکستان نے 3 انڈین رافیل، 1 مگ 29، 1 ایس یو 30 جنگی طیارہ اور ایک کومبیٹ ڈرون مار گرایا۔

جوابی کارروائی کے تحت پاکستان نے انڈیا کے ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس، براہموس میزائل اسٹوریج اور انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر جی ٹاپ کو نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ، پاکستان نے سائبر حملے کے ذریعے انڈیا کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ سسٹمز ناکارہ بنا دیے اور متعدد سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کر کے ڈیٹا ضائع کر دیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس