Follw Us on:

“جماعتِ اسلامی حق دو بلوچستان تحریک کے ذریعے بلوچوں کے حق کےلیے لڑے گی” حافظ نعیم الرحمان  کا سیمینار سے خطاب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
امیر-جماعتِ-اسلامی-عوام-سے-خطاب-کررہے-ہیں۔ / گوگل

بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل کے عنوان سے آج کراچی پریس کلب میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار کی صدارت امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کی۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان کا کراچی پریسا کلب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ میں بلوچ قیادت کا کراچی پریس کلب پر خیر مقدم کرتا ہوں، جنہوں نے بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کی ہے۔

سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی بلوچ عوام کے حقوق کے لیے لاہور میں مینارِ پاکستان کے مقام پر بھی بہت جلدجلسہ کرے گی، اس کے علاوہ پاکستان کے دارالحکومت  اسلام آباد میں بھی بلوچ قوم کا مقدمہ لڑا جائے گا۔ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگ پنجابی ،پٹھان اور مہاجر میں تقسیم نہیں ہوتے، بلکہ وہاں وہ سب ایک ہوتے ہیں   مگر ان لوگوں نے ذاتی مفادات کےلیے عوام کو پنجابی، پٹھان اور بلوچ کہہ کر تقسیم کیا ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان عوام سے خطاب کررہے ہیں۔ / گوگل

حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنا آخری وقت بھی کوئٹہ زیارت میں گزارا ہے۔ بلوچوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  حکمرانوں کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، انھیں  بلوچوں کو ان کے حقوق دینا ہوں گے۔ اگر بلوچستان کے عوام کو عزت اور ان کے حقوق دیں گے تو یہی بلوچ فوج سے زیادہ محب وطن ثابت ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہوگی۔  فارم 47 کی پیداوار بلوچستان کے حقیقی نمائندہ نہیں ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن نے بھرپور جدوجہد کی اسی وجہ سے انہیں عوام نے منتخب کیا۔ جعفرآباد سے عبد المجید بادینی کو بھی عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر کامیاب کیا ہے۔

بلوچستان کی زمینی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ بلوچستان میں بہت سارے خزانے موجود ہیں، وہاں کے حکمرانوں کی نظر بلوچستان کےخزانوں پر تو ہے لیکن وہ شاید وہاں کے عوام کو بھول گئے ہیں۔

بلوچستان میں لوگوں کے لاپتا  ہوجانے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اگر بلوچستان میں کوئی دہشت گرد موجود ہے تو اس کا آئین اور قانون  کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔  پاکستانی آئین کے مطابق جو جرم کرتا ہے انہیں عدالتوں میں لانا چاہیئے نا کہ لاپتا کردینا چاہیئے۔ کسی بھی آئین میں یہ موجود نہیں ہے کہ لوگوں کو پکڑ کر لاپتا کردیا جائے۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کے گھر والے ان کی بازیابی کے لیے دھرنہ دے رہے ہیں۔ / گوگل

اس کے ساتھ حکومت کے جرنیل ہوش کے ناخن لیں بلوچستان کے عوام کو بازیاب کریں اور آئین اور قانون کےمطابق فیصلہ کریں۔ لاپتا قانون کو ایکٹویٹ کیا جائے اور طاقت کے زور سے بلوچستان کے عوام پر ظلم بند کیا جائے۔ ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور سب کو اسی پر عمل کرنا ہوگا۔ فوج، بیوروکریٹ ، عدالت اور ہر شہری کے لیے آئین اور قانون میں حدود موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لاپتا افراد کو بازیاب کرکے گھروں میں بھیجا جائے اور ان کی عزت کی جائے۔دوسری جانب اگربلوچستان کے مسائل حل ہو جائیں تو 3 ماہ میں خود بلوچستان کے عوام اپنے صوبے کا دفاع کریں گے اور ملک ترقی کرے گا۔بلوچستان کے عوام سے مزاکرات کیے جائیں اور انہیں ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

سڑک کے کنارے پر حادثے کا شکار ہوئے ایک ٹرک کی تصویر۔ / گوگل

دوسری جانب بلوچستان وہ واحد صوبہ ہے جو پورے ملک کے سولر انرجی کا انتظام کرسکتا ہے۔کوئٹہ سے کراچی تک موٹر وے موجود نہیں جس کے باعث سالانہ 8 ہزار لوگ مرجاتے ہیں۔بلوچستان سے ملنے والے منرلز میں سے 20 فیصد حصہ بلوچستان کے عوام کو دےدیا جائے تو صوبہ بھی ترقی کرے گا اور پاکستان بھی۔ پہلے صرف سندھ میں سسٹم کام کررہا تھا اور اب سسٹم کو اسلام آباد میں جاکر بٹھادیا ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے اس بات کا مقابلہ کرنے میں لگے ہیں کہ کرپشن میں کس کا فیصد سب سے زیادہ ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان کا حق ہے کہ سی پیک میں بلوچستان کے عوام کا حصہ مقرر کیا جاناچاہیے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بلوچستان کے عوام کو عزت دیں اور انہیں گیس فراہم کریں۔ بلوچستان میں موجود منرلز کو چند سرداروں کے حوالے کردیا گیا ہے جس سے حکمران فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

پاکستان اور چین کے تعاون سے بننے والے سی پیک اور گوادر منصوبے کی ایک فوٹو۔ / گوگل

جماعتِ اسلامی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی بلوچستان کے ساتھ ہے ، بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔حق دو بلوچستان تحریک کو امیر صوبہ بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لیڈ کریں گے۔بلوچستان میں موجود افراد چاہے کسی بھی پارٹی سے ہوں وہ حق دو بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کا ساتھ دیں۔ بلوچستان کی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے فارم 47 کی پیداوار عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس