Follw Us on:

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس: کسانوں کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی منظور

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryam nawaz feature
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاسوں میں زرعی اور صحت کے شعبوں میں چند فیصلے کیے گئے، جن کا مقصد کسانوں کو معاشی ریلیف فراہم کرنا اور صوبے میں طبی سہولیات کو عالمی معیار تک پہنچانا ہے۔

پہلے مرحلے میں وزیراعلیٰ نے 6 لاکھ سے زائد کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5 ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس دینے کی منظوری دے دی۔

اس سبسڈی کا دائرہ کار کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے جنہیں بھی اسی شرح سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ویٹ سپورٹ پروگرام کے لئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق مکمل کر لی گئی ہے جبکہ آئندہ فصل کیلئے بھی اربوں روپے کی سبسڈی دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے 36 ارب روپے کے زرعی مداخلات استعمال کر چکے ہیں جبکہ 22 ارب روپے کے قرضے بھی واپس کیے جا چکے ہیں۔ اس کسان کارڈ سے جاری کردہ قرض کی 60 فیصد واپسی مکمل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے بعد پاکستان اور انڈیا کا ’مذاکرات‘ کے لیے رابطہ، کیا لائحہ عمل ہوگا؟

اجلاس میں آئندہ مرحلے کے تحت کاشتکاروں کو نئی فصل کیلئے قرض کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن اسکیم کا بھی جائزہ لیا اور ویٹ سپورٹ پروگرام میں زمین کے مالکان کے ساتھ ٹھیکیداروں کو شامل کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر شرکا کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس آپریشن نے قوم میں اعتماد اور جذبے کی نئی روح پھونکی ہے۔

Maryam nawaz 1

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان ناقابل تسخیر بنا، جس سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں عالمی معیار کے مطابق بلڈ سپلائی سسٹم متعارف کروانے کے پلان طلب کیے گئے۔ ہر ڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے 21 اضلاع اور 15 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تھیلیسیمیا مراکز کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔

مزید برآں، موثر ترین سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے اور 800 مراکز صحت کی ری ویمپنگ 20 جون تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی اور سکیورٹی سروسز کی نگرانی کا مؤثر نظام وضع کرنے اور جدید ٹراما سینٹرز کے قیام کے منصوبے پر بھی اتفاق کیا۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے مریم نواز ہیلتھ کلینک کے 71، اور پاپولیشن منیجمنٹ و فیملی پلاننگ پروگرام کے 75 منصوبوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

اس کے علاوہ پنجاب بھر کی ڈسپینسریوں اور ایم سی ایل مراکز کی بحالی، آلات و فرنیچر کی فراہمی، اور طبی گیسوں کی مقامی تیاری کے منصوبے بھی زیر غور آئے۔

ہسپتالوں میں جدید مشینری کے مؤثر استعمال کیلئے تربیت یافتہ عملے کی خدمات حاصل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

یہ اجلاس نہ صرف کسانوں بلکہ پنجاب کے عوام کے لئے ایک بڑی نوید لے کر آئے ہیں جو معاشی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے واضح اشارے ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈیا سے مذاکرات میں کشمیر، دہشت گردی اور پانی بنیادی نکات ہوں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس