Follw Us on:

لاہور ایئرپورٹ کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاع، یہ کہاں سے آیا تھا؟

عاصم ارشاد
عاصم ارشاد
Dron newr at lahore airport

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک سرویلینس ڈرون گرنے کی اطلاع نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا اور اس کے گرنے سے کسی قسم کا دھماکہ یا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ نے حساس اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈرون جدید سرویلینس ٹیکنالوجی سے لیس تھا، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔

12c508c1 4495 4ee9 ad27 99ea5801bcfb

اس سے قبل بھی جمعرات کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں ایک انڈین ڈرون مار گرایا تھا، جو مبینہ طور پر حساس تنصیبات کی نگرانی کر رہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس ڈرون میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا اور جب سیکیورٹی نظام نے اسے نشانہ بنایا تو اس کے گرنے کے دوران زور دار دھماکہ ہوا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ماہرین کی ٹیمیں ڈرون کے ملبے کا تکنیکی و فارنزک تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ اس کی نوعیت، ساخت اور ممکنہ مشن کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے پاکستان اور انڈیا کہ درمیان چند روز پہلے ہی سیز فائر ہوچکا ہے مگر یہ ڈوران والی خبر نے سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بار پھر سے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

مزید پڑھیں: صوبے میں آج بھی بچے فرش پر بیٹھ کر پڑھ رہے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور

عاصم ارشاد

عاصم ارشاد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس