Follw Us on:

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر براہ راست حملہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Israek attacked in kabnan
اسرائیلی جارحیت

جنوبی لبنان کے پرامن اور حساس علاقے میں ایک خطرناک پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے امن مشن (یونفیل) کے اڈے پر براہ راست فائرنگ کر دی۔

گزشتہ روز یونفیل کے جاری کردہ احتجاجی بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ یہ واقعہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ‘بلیو لائن’ کے قریب واقع گاؤں ‘کفار شوبا’ کے قریب پیش آیا۔

یہ حملہ نومبر 27 کے بعد پہلا براہ راست حملہ ہے جب حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان دو ماہ کی جنگ کے بعد ایک عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔

یونفیل، جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے تحت تعینات ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیاں نہ صرف اس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

یونفیل کے بیان کے مطابق، منگل کے روز دو گولیاں اسرائیلی سرحد کے اندر سے داغی گئیں، جن میں سے ایک براہ راست امن مشن کی چوکی کے احاطے میں لگی۔

مزید برآں، کم از کم چار دیگر واقعات بھی رپورٹ ہوئے جن میں اسرائیلی گولہ باری یونفیل کی پوزیشنز کے انتہائی قریب گری۔ یونفیل نے ان تمام واقعات کو واضح طور پر “خطرناک اور ناقابل قبول” قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات ہوں گے لیکن روسی اور امریکی صدر شامل نہیں ہوں گے، امریکا اور روس کا ’اشارہ‘

یونفیل کے اہلکاروں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ گشت کے دوران انہیں اسرائیلی چوکی سے لیزر شعاعوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ کے امن مشن نے اس اقدام کو اشتعال انگیز اور امن مشن کے اختیارات میں براہ راست مداخلت قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو مکمل طور پر جنوبی لبنان سے فوجی انخلا کرنا تھا جبکہ حزب اللہ کو جنوبی علاقے میں اپنے ہتھیار ختم کرنے اور دریائے لیتانی کے شمال میں منتقل ہونے کی شرط دی گئی تھی۔

اگرچہ اسرائیل نے جزوی انخلا مکمل کیا ہے مگر اب بھی وہ لبنان کے اندر پانچ مقامات پر اپنی افواج رکھے ہوئے ہے جنہیں وہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیتا ہے۔

یونفیل کے مطابق گزشتہ اکتوبر میں جاری لڑائی کے دوران اسرائیلی حملوں میں ان کے اہلکار یا چوکی کم از کم 20 مرتبہ نشانہ بنے تھے۔

اقوام متحدہ نے عالمی برادری کو یاد دہانی کرائی ہے کہ اقوام متحدہ کی تنصیبات کی حرمت کو ہر حال میں تسلیم کیا جانا چاہیے اور امن اہلکاروں کی حفاظت ہر فریق کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: نکبہ کی گونج: ماضی کی ہجرت، حال کے محاصرے میں قید زندگی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس