Follw Us on:

پاکستان کی سرزمین یا سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب بے رحم ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Dg ispr
انڈیا افغانستان کی اشرافیہ کو خرید کر پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر ( فائل فوٹو)

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو بھی پاکستان کی سرزمین یا قومی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، اسے بے رحمانہ جواب دیا جائے گا۔

نجی نشریاتی ادارے ‘جیو نیوز’ کے مطابق برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کی سنگین کشیدگی خطے میں تباہ کن نتائج پیدا کر سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص امریکا جیسے بااثر ممالک انڈیا کے خطرناک عزائم اور جوہری ہتھیاروں کے تناظر میں پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات کو بخوبی سمجھ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسحاق ڈار

احمد شریف چودھری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے اور پاکستان کا ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور شفاف حل پر ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انڈیا یہ سمجھتا ہے کہ وہ خطے میں جنگی محاذ کھول کر اپنے مقاصد حاصل کر سکتا ہے تو یہ نہ صرف ایک خطرناک غلط فہمی ہوگی بلکہ یہ ‘محلے میں تباہی’ کے مترادف ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے، لیکن اگر ریاستی خودمختاری یا سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان کا جواب بھرپور، فیصلہ کن اور بے رحم ہو گا۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا نے کہا کہ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ حالیہ کشیدگی میں اس نے ایک بڑی فوجی کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ انڈیا اس پر ناخوش ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

برطانوی میڈیا کے مطابق موجودہ صورتحال میں امریکا کے لیے سب سے بڑا امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کس حد تک دباؤ ڈال سکتا ہے تاکہ جنوبی ایشیا کو ممکنہ جنگ اور تباہی سے بچایا جا سکے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس