Follw Us on:

مودی اس وقت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، خواجہ محمد آصف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Khawaja asif

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا نے حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز بھیجے، جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح گرا دیا۔

سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کی رات ملکی تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ تھا۔ اس موقع پر انہوں نے تینوں افواج کے سربراہوں اور جوانوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت ملکی دفاع کے لیے اپنی افواج کے ساتھ ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہے اور قومی وحدت میں جو دراڑیں پہلے محسوس ہوتی تھیں وہ اب اتحاد میں بدل چکی ہیں۔ پاکستان نے مشرقی سرحد پر بھارت کو شکست دی ہے اور اللہ کے کرم سے مغربی محاذ پر بھی اس سے بڑھ کر کامیابی حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف تین مہینوں میں فیملی عدالتوں کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ، معاشرتی شعور یا بڑھتے مسائل؟

انہوں نے مزید کہا کہ جو قومیں اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں، تاریخ بھی انہیں بھلا دیتی ہے۔ اس وقت انڈیا اور وزیر اعظم نریندر مودی اپنی ناکامیوں پر زخم چاٹ رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر انڈیا نے دوبارہ کوئی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان اس سے بھی زیادہ سخت جواب دے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انڈیا ایک ایسا دشمن ہے جس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، اس لیے پاکستان ہر وقت چوکنا اور تیار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انڈیا کے اندر نریندر مودی کی ناکامی پر شدید تنقید ہو رہی ہے اور وہاں کے لوگ ان کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے ہی ایک بیان کے بعد دوسرا اس کی تردید میں آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مختلف رہنما، خیبرپختونخوا سے لے کر چیئرمین تک، سب الگ الگ بیانات دیتے ہیں، اس لیے اس معاملے پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس