Follw Us on:

واٹس ایپ پر اسٹیٹس شیئرنگ کا فیچر، کیا صارفین کی پرائیویسی متاثر ہو سکتی ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Watsap feature
واٹس ایپ پر اسٹیٹس شیئرنگ کا فیچر، کیا صارفین کی پرائیویسی متاثر ہو سکتی ہے؟

میٹا کی ملکیت مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک اور اپڈیٹ کے ساتھ میدان میں آ گئی ہے جس کا مقصد صارفین کو اسٹیٹس پوسٹس پر مزید رازداری اور کنٹرول دینا ہے۔

ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق واٹس ایپ نے “اسٹیٹس فارورڈنگ” کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے جو سب سے پہلے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.25.16.16 میں دیکھا گیا۔

یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں عالمی سطح پر عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کو اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگز میں ایک نیا “Allow Reshare” ٹوگل بٹن فراہم کیا جائے گا جو یہ طے کرے گا کہ آیا آپ کے کانٹیکٹس آپ کا اسٹیٹس آگے شیئر کر سکتے ہیں یا نہیں۔

اگر یہ سوئچ آف کر دیا جائے تو ناظرین کی اسکرین پر اسٹیٹس کے نیچے سے فارورڈ آئیکن مکمل طور پر غائب ہو جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر اس فیچر کو آن رکھا جائے تو آپ کے اسٹیٹس کو آپ کے کانٹیکٹس نہ صرف اپنی چیٹس میں شیئر کر سکیں گے بلکہ اسے اپنی اسٹیٹس فیڈ میں بھی شامل کر سکیں گے۔

تاہم، صارفین کی پرائیویسی کا خاص خیال رکھتے ہوئے شیئر کی جانے والی اسٹیٹس کاپی میں بھیجنے والے کا فون نمبر اور پروفائل کی تفصیلات پوشیدہ رہیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صارفین صرف یہی طے کر سکتے تھے کہ ان کا اسٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے مگر اب واٹس ایپ نے اسٹیٹس کی ری شیئرنگ پر بھی کنٹرول فراہم کر کے صارفین کو ایک نیا تحفظ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان، انڈیا کشیدگی: ’اے آئی ہتھیاروں کے بڑھتے استعمال سے جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے‘

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس