ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ’جس طریقے سے نوجوانوں نے پاکستان کے لیے اور پاکستان کی فوج کے لیے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے، اسے دیکھ کر میں بہت یقین اور وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہاتھوں میں ہے بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے۔‘
عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کے مطابق اسلام آباد کے ایک اسکول میں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران اپنے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپ کو لوگ کہتے تھے کہ یہ (فوج) اپنا کام نہیں کرتے۔ آج ان سے سوال کریں کہ کیا فوج نے اپنا کام کیا ہے یا نہیں؟
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ فوج اپنے کام سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
احمد شریف چودھری نے طلبہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’کیا ایسے لوگوں کا آپ محاسبہ نہیں کریں گے کہ تم کون ہوتے تھے، جو اپنی فوج کے خلاف بات کرتے تھے۔‘
انہوں نے کہا کہ اس ملک کے لیے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں اور اس سے ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور، مصری شاہ میں رنگ سازی کی آڑ میں وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’جس طریقے سے آپ نے پاکستان کے لیے اور پاکستان کی فوج کے لیے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے اسے دیکھ کر میں بہت یقین اور وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہاتھوں میں ہے بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ جو دہشتگردی پاکستان میں نظر آتی ہے، اس کے پیچھے انڈیا ہے۔ جب عوام اور فوج اکھٹے ہوں گے تو اس ملک میں کوئی دہشت گرد نہیں بچے گا۔
خطاب کے دوران انہوں نے ملک کے تمام اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام پیش کیا۔