Follw Us on:

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر سے متعلق پیشگی انتباہ جاری کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Summer ii
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ (فوٹو: گوگل)

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی رات اور منگل کے روز گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک، جب کہ جنوبی و وسطی اضلاع میں شدید گرمی متوقع ہے۔ ایبٹ آباد، کوہستان اور ملحقہ علاقوں میں بعد از دوپہر جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور قرب و جوار میں بعد از دوپہر جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

Summer
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ (فوٹو: گوگل)

سندھ میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور بعد از دوپہر تیز یا گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک، جب کہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، اس دوران تیز ہواؤں کے چلنے کی پیشگوئی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جہاں کشمیر کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جب کہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے چراٹ اور پٹن میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: ہیٹ ویو: کب تک رہے گی یہ قیامت خیز گرمی؟

پنجاب کے اٹک، اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں بھی معمولی بارش ہوئی، جب کہ گلگت بلتستان کے بگروٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ لاڑکانہ، روہڑی اور سبی میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

Summer iii
سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو: گوگل)

دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد 39، لاہور 41، کراچی 35، پشاور 43، کوئٹہ 36، گلگت 34، مظفرآباد 41، مری 27، فیصل آباد 41، ملتان 41، سری نگر 29، جموں 40، لہہ 20، پلوامہ 28، اننت ناگ 29، شوپیاں 28 اور بارہ مولہ میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس، بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ چار روز تک جاری رہنے والی شدید گرمی کی لہر سے متعلق پیشگی انتباہ جاری کیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس