سینئر اداکار آصف رضا میر نے پہلی بار اپنے بیٹے احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی طلاق پر خاموشی توڑ دی ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آصف رضا میر نے اس معاملے پر کھل کر بات کی اور دونوں فنکاروں کو درپیش چیلنجز کا ذکر کیا۔
آصف رضا میر نے انکشاف کیا کہ سجل علی کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات برقرار رکھنا ایک چیلنج ضرور تھا، تاہم دونوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذاتی اختلافات کو کام پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔
دونوں فنکار جلد ہی آنے والے ڈرامہ “میں منٹو نہیں ہوں” میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے، جس کی کاسٹنگ نے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کی ہے۔
آصف رضا میر نے بتایا کہ سجل علی نے مکمل سنجیدگی اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ کام کیا، جس پر وہ ان کی تعریف کے مستحق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں آگے بڑھنا ضروری ہوتا ہے اور بعض اوقات علیحدگیاں ناگزیر بن جاتی ہیں، اصل بات یہ ہے کہ انسان ان تجربات سے کیا سیکھتا ہے۔