Follw Us on:

بیویوں کا شوہروں سے مقابلہ طلاق کی بڑی وجہ ہے، صبا فیصل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Saba faisal
بیویوں کا شوہروں سے مقابلہ طلاق کی بڑی وجہ ہے

سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ماضی میں نیوز کاسٹنگ کے دوران ایک نیشنل ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں جس پر وہ بے حد خوش ہوئی تھیں۔

تاہم، آج کل کے ایوارڈ شوز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اب ان تقریبات میں وہ جوش اور حقیقی مقابلہ نہیں رہا، کیونکہ لگتا ہے جیسے ایوارڈز پہلے سے ہی طے کرلیے جاتے ہیں۔ اسی لیے اب انہیں ایوارڈز کی کوئی خاص خواہش نہیں رہی۔

صبا فیصل سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک بہو کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے اور دوسری کے ساتھ نہ کرنے پر اٹھنے والے سوالات کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ اس پر انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر کیا شیئر کرنا ہے، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور اگر کسی کو یہ ناپسند ہو تو وہ ان کا اکاؤنٹ اَن فالو کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے استقبال کے لیے لڑکیوں کا رقص، کیا مغربی مہمانوں کے لیے اصول بدل جاتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہمیشہ محبت ملی ہے، صرف ایک بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی بہو سے جھگڑے کے حوالے سے پوسٹ کی تھی۔

طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ ان کے نزدیک آج کل رشتے ٹوٹنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ خواتین شوہروں کے ساتھ مقابلہ کرنے لگ گئی ہیں جبکہ مرد فطری طور پر اس رویے کو برداشت نہیں کرتا۔

ان کا ماننا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مرد کو ایک مخصوص مقام دیا ہے جو وقت گزرنے کے باوجود تبدیل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں دونوں طرف سے برداشت ضروری ہے اور اگر برداشت ختم ہو جائے تو زندگی بہت مشکل بن جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’اگر میری بیوی مجھے طلاق دے دے‘ فیس بک پرمنفرد بحث نے صارفین کو جکڑ لیا 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس