Follw Us on:

فیملی وی لاگنگ کیسے زندگیاں تباہ کر رہی ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

یوٹیوب پر روزمرہ زندگی کی جھلکیاں دکھانے والے فیملی وی لاگز بظاہر بے ضرر نظر آتے ہیں، مگر ماہرینِ نفسیات خبردار کر رہے ہیں کہ یہ رجحان خاندانوں اور بچوں کی ذہنی صحت پر گہرے منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

ماہر نفسیات مبشرہ طیبہ نے پاکستان میٹرز کے ساتھ کی گئی پوڈکاسٹ کے دوران کہا کہ فیملی وی لاگنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان ذاتی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں، جب آپ اپنی روزمرہ کی نجی سرگرمیاں، اپنے گھر کا ماحول، اپنے اہلِ خانہ اور طرزِ زندگی کو مستقل بنیادوں پر کیمرے کے سامنے لے آتے ہیں تو آپ نہ صرف اپنی پرائیویسی کو دائو پر لگا دیتے ہیں بلکہ ایک ان دیکھے دباؤ کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیملی ولاگنگ: سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی بے حیائی اور اس کے منفی اثرات

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دراصل سوشل ویلیڈیشن (سماجی توثیق) کی ایک شکل ہے، جہاں وی لاگرز بالواسطہ طور پر ناظرین سے تصدیق مانگتے ہیں کہ ان کا طرزِ زندگی درست ہے یا نہیں۔

فیملی وی لاگنگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس رجحان کا سب سے بڑا نقصان بچوں اور نوجوانوں کو ہو رہا ہےمیرے کلینک میں اب زیادہ تر والدین اس پریشانی کے ساتھ آ رہے ہیں کہ ان کے بچے تعلیم سے بیزار ہو رہے ہیں۔ بچوں کا ماننا ہے کہ پڑھائی کا راستہ مشکل ہے جبکہ کیمرہ آن کر کے ویڈیو بناکر انٹرنیٹ پر ڈال دینا آسان اور کم وقت میں پیسہ کمانے والا کام ہے۔

ماہرِنفسیات مبشرہ طیبہ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے آئیڈیل اب وہ یوٹیوبرز بن گئے ہیں جو ویڈیوز کے ذریعے شہرت، دولت اور عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ رجحان مجموعی طور پر معاشرے کے لیے کوئی اچھی بات نہیں ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس