Follw Us on:

اگر بات ہو گی تو وہ صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہو گی ،عمران خان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Imran khan
اگر بات ہو گی تو وہ صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہو گی ،عمران خان( فائل فوٹو)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں اگر وہ تیار ہے، مگر حکومت کے ساتھ کسی بھی صورت بات نہیں ہو گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر یہ کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کسی صورت بات نہیں ہوگی، (ن) لیگ نے پاکستان کی اخلاقیات ختم کردی ہیں، بانی نے امر بالمعروف کی بات کی کہ سچ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے اور این آر او دینے والے سچ کیسے بولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہائیکورٹ میں رہائی کی درخواست دائر کر دی

علمیہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کا کہا، ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا ہے، حالات یہ ہیں ہم بھی جب عدالت جاتے ہیں جج کہتے ہیں ان کے ہاتھ بندھے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پریس کانفرنس نہیں کی تو وہ جیل میں ہیں جب کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس ختم ہوگیا لیکن وہ ابھی بھی جیل میں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے پاکستان کے بارے تو وہ تیار ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتے ہیں اگر وہ تیار ہیں، پاکستان کے لیے بات کرنے کیلئے تیار ہوں جب کہ ڈیل کی کوئی بات نہیں پاکستان کی خاطر بات کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر ہم بات نا ہی کریں تو اچھا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس