وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے پانچ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد عوام کو بروقت، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ خوشی سے منا سکیں۔
ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین دو جون کو دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔
دوسری اسپیشل ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کی جائے گی۔تیسری ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین 3 جون کی رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی روانہ کی جائے گی۔
جبکہ پانچویں اور آخری اسپیشل ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:اگر بات ہو گی تو وہ صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہو گی ،عمران خان
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، ان اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے کوشش کی جائے گی کہ تمام مسافروں کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں اور وہ عید کے پرمسرت لمحات اپنے عزیزوں کے ساتھ گزار سکیں۔
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ بروقت ٹکٹوں کی بکنگ کروا کر ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔