Follw Us on:

جوہری جنگ ہوئی تو اثرات صرف پاکستان تک محدود نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bilawal bhuto
جوہری جنگ ہوئی تو اثرات صرف پاکستان تک محدود نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو

وزیر اعظم کی جانب سے عالمی سفارتی مہم کے لیے پارلیمنٹ کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کا پہلا باقاعدہ اجلاس کمیٹی کے سربراہ سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے انڈیا پر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ چھڑی تو اس کے اثرات صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے خطے اور دنیا پر اس کا اثر پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور خطے کو اس خطرے سے نجات دلانے کے لیے مؤثر حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا تشویشناک ہے اور اگر اس مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو آئندہ نسلیں پانی کے لیے جنگیں لڑیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلا رہا ہے۔

انڈیا کی جانب سے بے بنیاد الزامات کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ انڈیا کا موقف کمزور اور غیر منطقی ہے۔

لازمی پڑھیں: خضدار: سکول پر دہشت گردوں کا حملہ، چار بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ انڈیا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے جو آبی جارحیت کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی خاطر مل کر کام کرنا ہوگا۔

سفارتی کمیٹی کے رکن مصدق ملک نے کہا کہ انڈیا نے جارحیت کر کے حالات کو معمول کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن ہم نے انڈیا کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں لیکن اگر کسی نے جارحیت کی تو اس کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ انڈیا نے حالیہ لڑائی میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا اور اس کی فوجی برتری کا گھمنڈ چکنا چور ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ رافال طیاروں کا غرور بھی ہم نے نیچے گرتے دیکھ لیا۔

خرم دستگیر نے انڈیا کو ایک غیر ذمہ دار ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مسلم مخالف اور پاکستان مخالف رویہ اسے تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نجکاری کے سائے میں صحت کا بحران، کیا شہریوں سے ان کا بنیادی حق چھینا جا رہا ہے؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس