Follw Us on:

آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا، وزیراعظم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shehbaz sharif

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ترقی دیتے ہوئے فیلڈ مارشل بنانے کی منظوری دی تھی ، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انڈیا ابھی تک کسی تیسرے ملک میں گفتگو کے لیے راضی نہیں ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے انڈیا کی خوب مدد کی، سری نگر اور دیگر مقامات سے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

مزید پڑھیں: جوہری جنگ ہوئی تو اثرات صرف پاکستان تک محدود نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو

 ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا، کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نواز شریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں۔

جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہاربھی ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں، دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، پاکستان اورانڈیا کے درمیان جب بھی دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے دونوں قومی سلامتی کے مشیر کریں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس