Follw Us on:

اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو اس کے لیے پاکستان ہر وقت تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Dgispr
اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو پاکستان ہر وقت اس کے لیے تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر( فائل فوٹو)

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو پاکستان ہر وقت اس کے لیے تیار ہے۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کئی عالمی اداروں کو انٹرویوز دیے جس میں انہوں نے حقائق بیان کر کے انڈیا کے پراپیگنڈا کو بے نقاب کیا۔

عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہو گی کیونکہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جو دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتا ہے، اسی لیے یہ (جوہری جنگ) ناقابل تصور اور نامعقول خیال ہونا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا  کہ انڈیا اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہےاورگھمنڈ کا شکار ہے ، ان کے بیانیے کی وجہ سے تنازع تو موجود ہے جس میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انڈیا کا وطیرہ بن چکا ہے کہ ہر چند سال بعد ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان پر الزام عائد کر دیتے ہیں،یہ بیانیہ اب پرانا بن چکا ہے۔دنیا بھی اب جان چکی ہے کہ انڈیا کا پہلے دن سے جو موقف تھا وہ بے بنیاد تھا، یہ ہر کچھ عرصے بعد دہرایا جاتا ہے، حقیقت یہ ہےکہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔

عالمی جریدہ نیویویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے انکشاف کیا کہ حالیہ دشمنیوں کے باوجود پاکستانی اور بھارتی فوجی حکام کے درمیان مواصلاتی چینلز قائم شدہ میکانزم کے ذریعے فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈیا نے پانی روکا تو ہمارا جواب دنیا دیکھے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 7 مئی 2025 کو ہندوستان کی جانب سے نور خان ایئربیس اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی فضائیہ کی صلاحیتوں کو تیزی سے بحال کرتے ہوئے پیمائش اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پاک فضائیہ نے جواب میں چھ بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے اقدامات کے نتائج کے حوالے سے اس کی شفافیت پر سوال اٹھایا اور پاکستان کے انسانی اور مادی نقصانات کے کھلے انکشاف پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی معاہدے کی پاسداری جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت اشتعال انگیزی جاری رکھے ہوئے ہے جس سے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس